میوزک اتھارٹی کے زیراہتمام لندن میں "سعودی آرکسٹرا شاہکار" کنسرٹ کی تیاریاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی سرپرستی میں میوزک اتھارٹی 28 ستمبر بہ روز ہفتہ برطانیہ کے مرکز ویسٹ منسٹر کے سینٹرل ہال تھیٹر میں "سعودی آرکسٹرا کے شاہکار" کنسرٹ کے انعقاد کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ ایونٹ دارالحکومت لندن میں بین الاقوامی سطح پر سعودی ثقافت اور فنون کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

کنسرٹ کو لندن میں سعودی آرکسٹرا کا شاہکار تصور کیا جاتا ہے۔

سعودی نیشنل آرکسٹرا اور کوئر کے لیے بین الاقوامی دوروں کے سلسلے کا چوتھا اسٹاپ ہے جسے لندن میں پیش کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل میوزک اتھارٹی پیرس میں ہال ڈو چیٹلیٹ کے نیشنل تھیٹر میں۔ میکسیکو سٹی اور نیو یارک شہر کے لنکن سینٹر میں میٹروپولیٹن اوپیرا ہاؤس میں کامیاب شو منعقد کرچکی ہے۔

کنسرٹ میں شرکت کے خواہش مند حضرات ٹکٹ کی خریداری کےلیے آن لائن لنک کے ذریعے کنسرٹ میں شرکت کر سکیں گے جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سعودی نیشنل کوئر اور آرکسٹرا مختلف قسم کے میوزیکل ایونٹ پیش کرتا ہے جو مملکت میں ثقافتی ورثے اور فنی تنوع کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس کنسرٹ کے ذریعے "سعودی آرکسٹرا کا شاہکار" اقدام عالمی سطح پر سعودی فنون کی موجودگی کو بڑھانے کی کوشش کرنا ہے۔ اس کی مختلف شکلوں میں فنون اور ثقافت کو سپورٹ کرنے کے لیے مملکت کے عزم کو فروغ دیتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں