تھائی لینڈ میں سیلاب اور تودے گرنے سے 22 ہلاک، سعودی قیادت کی تعزیت
وسیع تباہی سے کئی زخمی بھی ہوئے ہیں
سعودی بادشاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جنوب مشرقی ایشیائی قوم کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور تودے گرنے کے شکار افراد پر تھائی لینڈ کے شاہ مہا واجیرالونگ کورن سے تعزیت کی۔
اقوامِ متحدہ کی ریلیف ویب سائٹ کے مطابق 16 اگست کے بعد سے شدید بارشوں کے باعث ریاست کے طول و عرض میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیل گئی جس سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے جن میں جزیرہ فیوکت میں تودے گرنے کی وجہ سے ہونے والی 13 ہلاکتیں بھی شامل ہیں۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی تھائی لینڈ میں چیانگ رائے، سکھوتھائی اور فرائے سمیت پانچ صوبوں میں سیلاب سے کم از کم 30،000 افراد متأثر ہوئے ہیں۔