سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض ریجن پولیس کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے ایک سوڈانی باشندے کو حراست میں لیا ہے جس پر اپنی بیوی کے قتل کا الزام ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک خاتون کے قتل کی خبر کے سامنے آنے کے بعد پولیس نے اس کی تحقیقات شروع کیں تو پتا چلا کہ یہ کیس ایک سوڈانی جوڑے کا ہے جس میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا تھا۔ پولیس نے ملزم می نشاندہی کرنے کے بعد اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے اور اسے گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کردیا ہے۔