شاہ سلمان سینٹر کا تنزانیہ میں دل کی سرجری کےرضاکارانہ منصوبے کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کل سوموار کو شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز نے وفاقی جمہوریہ تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں بچوں کے لیے اوپن ہارٹ سرجری اور کیتھیٹرائزیشن کے لیے رضاکارانہ طبی منصوبے کا آغاز کیا ہے 15 ستمبر 2024ءتک جاری رہے گا۔

اب تک مرکز کی رضاکارانہ طبی ٹیم نے 5 اوپن ہارٹ سرجریزاور 45 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کی ہیں، جو سب کامیاب رہے۔

یہ رضاکارانہ طبی منصوبوں کی توسیع کے طور پر سامنے آیا ہے جو مملکت سعودی عرب کی طرف سے اس کے انسانی ہمدردی کے ادارے شاہ سلمان ریلیف سنٹر کے ذریعے فراہم کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں