عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم اور ریاستی کونسل کے چیئرمین لی کیانگ الریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات چینی وزیراعظم کے دورہ ریاض کے موقعے پر ہوئی۔ ملاقات میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ چین – سعودی عرب تعلقات کے بارے میں گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقعے پر سعودی عرب کے شاہی دربار کی طرف سے جاری ایک بیان کی نقل العربیہ ڈاٹ نیٹ کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد اور چینی وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی وزیر اعظم لی کیانگ سعودی ولی عہد کی دعوت پر اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ سعودی عرب ۔چین کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر ریاض پہنچے تھے۔
-
سعودی عرب اور مصر کےدرمیان باہمی تعاون علاقائی سلامتی کے لیے اہم ہے:شہزادہ فیصل
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےزور دے کر کہا ہے کہ سعودی عرب مصر ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کے ساتھ گہرے تعلقات کا خواہاں ہوں : چینی وزیر اعظم
چین کے وزیر اعظم لی کیانگ کا کہنا ہے کہ وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب پہلی بار بل بورڈ عربیہ میوزک ایوارڈز کا انعقاد کرے گا
اس کا مقصد پورے خطے سے عرب موسیقی کی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے
مشرق وسطی