ایک سال میں سعودی کافی کی پیداوار کے حجم میں 37 فیصد اضافہ ہوا:رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب میں کافی کی پیداوار کا حجم گذشتہ سال تقریباً 1,485 ٹن سے تجاوز کر گیا جو کہ اس سے پچھلے سال کے اعتبار سے37 فی صد زیادہ ہے۔

سعودی ریف پروگرام نے مالی مدد اور ترقی کے ذریعے کافی کی پیدوار کو 2026ء تک سات ہزار ٹن تک بڑھانے کا ہدف مقررکیا ہے۔

اس شعبے کو فراہم کی جانے والی سپورٹ کے ذریعے سعودی کافی سیکٹر کے لیے پروگرام کی سپورٹ 61 ملین ریال تک پہنچ چکی ہے، جب کہ مستفید ہونے والوں کی تعداد 3,718 تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ سعودی کافی کا پائیدار زرعی دیہی ترقی کے پروگرام "دیہی سعودی عرب" کےان آٹھ شعبوں میں سے ایک ہے جنہیں خصوصی توجہ حاصل ہے۔ پروگرام کے آغاز کے بعد سے ان کی سب سے قابل ذکر کامیابیاں "ریف ویلی" نمائش کی سرگرمیوں کے ذریعے سامنے آئیں گی۔ یہ نمائش 25 اور 26 سمتبر کے دوران "درعیہ بینالی" میں منعقد کی جائے گی۔

ریف پروگرام میں کہا گیا ہے کہ سعودی کافی کاشتکار اور پروڈیوسر اپنی مختلف کافی مصنوعات کو کافی پویلین کے ذریعے "ریف ویلی" نمائش میں دکھائیں گے۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی بار نمائش ہے۔ نمائش کا مقصد کسانوں کے منصوبوں کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا، ان کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کی حمایت کرنے کے علاوہ کافی کی مختلف اقسام کو اگانے اور تیار کرنے میں متعدد کسانوں کو منفرد اور مخصوص تجربات فراہم کرنا ہے۔

"ریف ویلی" نمائش کسانوں اور پروڈیوسرز کے لیے اپنی مصنوعات کو متعارف کرانے کا ایک اچھا موقع ہے۔ وہ اپنے پراجیکٹس کو متعارف کرانے اور اپنی مصنوعات کو زائرین، کمپنیوں اور زرعی شعبے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے مارکیٹ میں متعارف کراسکتے ہیں۔ یہ نمائش مختلف زمروں کے 10 ہزار سے زیادہ زائرین کی میزبانی کرے گی اور مملکت کے دیہی علاقوں کی ترقی کے بارے میں ایک منفرد معیار کا تجربہ فراہم کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں