اسرائیل کی غزہ جنگ کے دوران اب تک 41615 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ زخمی فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 96359 ہے۔ قتل اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد فلسطینی خواتین اور بچوں کی ہے۔ یہ بات غزہ میں قائم وزارت صحت نے پیر کے روز جاری کیے گئے باضابطہ اعداد وشمار میں کہی ہے۔
وزارت صحت کے بیان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ ایک ہفتے بعد غزہ جنگ کا ایک سال مکمل ہوجائے گا ۔