اسرائیل-ایران کشیدگی: جی سی سی ایئر لائنز کی سفری راستوں میں تبدیلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

خلیج میں کام کرنے والی کئی ایئرلائنز نے اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پروازوں کے راستے تبدیل کر دیئے ہیں۔

ہمسایہ ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں اور ائیرلائن کا عملہ بڑھتے ہوئے تنازعے سے بچنے کے لیے متبادل راستوں سے سفر کر ر ہا ہے۔

اتحاد ایئرویز

ابوظہبی کی اتحاد ایئرویز نے کہا، وہ شرقِ اوسط کے بعض حصوں میں فضائی حدود کی پابندیوں کی وجہ سے بدھ کے روز کئی پروازوں کا رخ تبدیل کر رہی ہے۔ اتحاد نے کہا ہے کہ وہ بدلتی ہوئی صورتِ حال میں سکیورٹی اور فضائی حدود کے تازہ حالات پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

ایمریٹس ایئر لائنز

ایمریٹس نے دو اور تین اکتوبر کو عراق (بصرہ اور بغداد)، ایران اور اردن جانے اور وہاں سے آنے والی تمام پروازیں منسوخ کر دیں۔ ایئر لائن خطے کی صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی پیش رفت کے حوالے سے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے۔

قطر ایئرویز

قطر ایئرویز نے فضائی حدود کی بندش کے باعث عراق اور ایران کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں۔

فلائی دبئی

رائٹرز کو فراہم کردہ ایک بیان کے مطابق فلائی دبئی نے فضائی حدود کی عارضی بندش کے باعث دو اور تین اکتوبر کو اردن، عراق، اسرائیل اور ایران کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں۔

کویت ایئرویز

کویت ایئرویز نے منگل کو کہا کہ اس نے اپنی بعض سروسز کے لیے پرواز کے راستے تبدیل کیے ہیں جس کے نتیجے میں سفری اوقات بدل گئے ہیں۔

ایئر لائن نے کہا، "یہ ضروری حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں