لبنان پر اسرائیلی حملے کے بیشتر متاثرین خواتین، بچے تھے: اقوامِ متحدہ
ہمیں بین الاقوامی انسانی قانون سے متعلق حقیقی خدشات ہیں: جیریمی لارنس
اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے منگل کو کہا کہ یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ شمالی لبنان میں ایک عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے کے 22 متأثرین میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔
اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان جیریمی لارنس نے جنیوا پریس بریفنگ میں پیر کے روز ایطو پر حملے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا، "ہم یہ سن رہے ہیں کہ ہلاک شدہ 22 افراد میں 12 خواتین اور دو بچے شامل تھے۔"
انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا، "ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک چار منزلہ رہائشی عمارت تھی جس پر حملہ ہوا تھا۔ ان عوامل کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمیں بین الاقوامی انسانی قانون سے متعلق حقیقی خدشات ہیں۔"