شیل لگنے سے بازو زخمی، سر میں گولی جان لیوا بنی، السنوار کے پوسٹ مارٹم کی تفصیلات
ڈاکٹر چن کوگل جنہوں نے پوسٹ مارٹم کی نگرانی کی نے بتایا کہ السنوار کو پہلے میزائل یا ٹینک کےگولے شیل کے نتیجے میں بازو میں چوٹ لگی تھی
امریکی اخبار’ نیو یارک ٹائمز‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ حماس کے رہ نما یحییٰ السنوار کی لاش پر اسرائیلی پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ سر میں گولی لگنے سے ان کی موت واقع ہوئی تھی۔
پوسٹ مارٹم کی نگرانی کرنے والے ڈاکٹر چن کوگل نے امریکی اخبار کو بتایا کہ السنوار کے بازو میں سب سے پہلے شیل سے زخم آیا، شاید یہ میزائل یا ٹینک کے گولے کے نتیجے میں لگا تھا۔
تل ابیب میں نیشنل سینٹر فار فارنزک میڈیسن کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ السنوار نے بہ ظاہر اپنا بازو باندھنے کے لیے برقی تار کا استعمال کیا، لیکن "یہ اتنا مضبوط نہیں تھا اور اس کا بازو ٹوٹ گیا تھا"۔
کوگل نے اس بات کی تصدیق کی کہ گولی لگنے سے السنوارکی ہلاکت ہوئی، لیکن نیویارک ٹائمز نے اشارہ کیا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ گولی کس نے چلائی، کب ہوئی اور کون سا ہتھیار استعمال کیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ السنوار کو بدھ کے روز معمول کی ایک کارروائی کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔ اس کے لیے کوئی بڑا آپریشن نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 828ویں بریگیڈ (بسلاچ) کے فوجی رفح شہر سے گزر رہے تھے جب ان کا سامنا تین فلسطینی بندوق برداروں سے ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جب فوجیوں نے ان کا پیچھا کیا تو السنوار باقی دو سے الگ ہو گئے۔
اسرائیلی فورسز نے بعد میں ایک ٹینک سے اس عمارت پر فائرنگ کی جہاں دو بندوق بردار چھپے ہوئے تھے اور دوسری عمارت پر جہاں السنوار چھپا ہوا تھا۔
اسرائیلی میڈیا اور فوجی حکام نے کہا کہ اس علاقے میں السنوار کی موجودگی کی کوئی پیشگی انٹیلی جنس نہیں تھی۔
-
وائٹ ہاؤس: السنوار غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے میں "بنیادی رکاوٹ" تھے
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے زور دے کر کہا کہ السنوار کا قتل غزہ میں جنگ کے ...
مشرق وسطی -
السنوارکے بیرون ملک حماس کی قیادت سے اختلاف تھے: العربیہ ذرائع
العربیہ اور الحدث کے ذرائع نے جمعے کے روز اطلاع دی ہے کہ حماس کے مقتول رہ نما ...
مشرق وسطی -
حماس کا السنوار کے قتل پر سوگ کا اعلان، قیدیوں کی واپسی صرف جنگ بندی سے ممکن ہے: الحیہ
غزہ کی پٹی میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ حماس پوری فلسطینی سرزمین پر ...
مشرق وسطی