امریکی اور عرب وزرائے خارجہ لندن میں غزہ، لبنان پر ملاقات کریں گے

سنوار کی ہلاکت کے بعد بلنکن کا غزہ جنگ بندی پر زیادہ زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

محکمۂ خارجہ نے کہا کہ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن غزہ اور لبنان کی جنگوں پر تبادلۂ خیال کرنے کی غرض سے جمعے کو لندن میں اپنے عرب ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔

محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بدھ کو صحافیوں کو بتایا کہ بلنکن جو اسرائیل کا دورہ کرنے کے بعد اس وقت سعودی عرب میں ہیں، قطر میں مذاکرات کے بعد برطانوی دارالحکومت کا سفر کریں گے۔

محکمۂ خارجہ نے فوری طور پر اس بات کی نشاندہی نہیں کی کہ لندن میں ہونے والے اجلاس میں کون سے وزراء شرکت کریں گے۔

گذشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی ہلاکت کے بعد بلنکن غزہ میں جنگ بندی کے لیے زور دے رہے ہیں۔

لبنان میں حزب اللہ کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے فوری طور پر بند کرنے پر زور دیئے بغیر وہ لبنان کے مسئلے کے"سفارتی حل" کے خواہاں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں