ایران چند دنوں میں عراقی سرزمین سے اسرائیل پر حملے کی تیاری کر رہا ہے: رپورٹ

عراقی سرزمین کے استعمال کا ممکنہ مقصد اپنے ملک کو اسرائیلے حملے سے بچانا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایگزیاس نے جمعرات کو دو نامعلوم اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی کہ اسرائیلی انٹیلی جنس کا خیال ہے کہ ایران آئندہ دنوں میں عراقی سرزمین سے اسرائیل پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے جو ممکنہ طور پر پانچ نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے ہو گا۔

ایگزیاس کی رپورٹ میں مزید کہا گیا، یہ حملہ عراق سے بڑی تعداد میں ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے کیے جانے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تہران کی جانب سے عراق میں ایران نواز ملیشیاؤں کے ذریعے حملہ کرنے کا ایک مقصد یہ ہو سکتا ہے کہ ایران میں ایٹمی اور تزویری اہداف کے خلاف ایک اور اسرائیلی حملے سے بچا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں