سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان ریاض میں منعقد ہونے والی غیر معمولی عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں غزہ میں اسرائیلی حارحیت کی دوٹوک الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کا اہل ہے۔
سعودی ولی عہد نے کہا کہ "ہم مزید ممالک پر فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے پر زور دینے میں کامیاب ہوئے جب کہ ہم نے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے لیے بین الاقوامی اتحاد کا آغاز کیا ہے۔ اس اتحاد کے پہلے اجلاس کی میزبانی بھی سعودی عرب کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے کردار کو کم کرنے کا کوئی جواز نہیں اور سعودی عرب اسرائیل سے فوری طور پر جنگ بند کا مطالبہ کرتا ہے۔ ان کا ملک دو ریاستی حل کے حق میں مزید ممالک کی حمایت کو متحرک کر رہا ہے اور فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دے رہا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی پناہ گزینوں کے ذمہ دار ادارے ’یو این آر ڈبلیو اے‘ کو اپنا کردار ادا کرنے سے روکنے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مملکت غزہ میں انسانی ہمدردی کے اداروں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کو مسترد کرتی ہے۔ فلسطینیوں اور لبنانیوں کے ساتھ سعودی عرب کی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینیوں اور لبنانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
لبنان کی صورتحال کے تناظر میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کو مسترد کرتا ہے۔ لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔ سعودی عرب لبنان کی سلامتی اور خود مختاری کو خطرے میں ڈالنے کی مخالفت کرتا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کی میزبانی میں آج سوموار ریاض میں عرب اور اسلامی سربراہی اجلاس ہو رہا ہے جس میں عالم اسلام اور عرب ممالک کی قیادت شرکت کررہی ہے۔
-
سعودی عرب: عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کے ساتھ میڈیا نخلستان کا انعقاد
سعودی وزارت اطلاعات غیر معمولی عرب اور اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر 11 نومبر کو ...
مشرق وسطی -
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب آمد
پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف عرب-اسلامک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے ...
پاكستان -
ایرانی صدر کا سعودی ولی عہد کو فون ،عرب، اسلامی سربراہ اجلاس کی میزبانی کا خیر مقدم
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن ...
مشرق وسطی