'ریاض ایئر' اعلیٰ ترین صلاحیتوں کا حامل سٹاف بھرتی کرے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی فضائی کمپنی 'ریاض ایئر' اعلیٰ ترین صلاحیتوں کا حامل سٹاف بھرتی کرے گی۔ یہ فضائی کمپنی ایک اندازے کے مطابق 20 ارب ڈالر مملکت کی تیل کے بغیر آمدنی میں شامل کرنے کا باعث بنے گی۔ جبکہ اس وجہ سے دو لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

سعودی عرب کی یہ نئی فضائی کمپنی اپنے آپریشن شروع کرنے سے پہلے بہترین کوالیفائیڈ اور تجربہ کار سٹاف کو بھرتی کر رہی ہے۔ جس میں ترجیحاً سعودی گریجوایٹ خواتین کو شامل کیا جائے گا۔ اس امر کا اظہار 'العربیہ' سے 'ریاض ایئر' کے ذمہ دار نے خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ ان کے مطابق 'ریاض ایئر' اگلے سال سے اپنی پروازیں شروع کر سکے گی۔

کمپنی کے مارکیٹنگ اور کارپوریٹ کمیونیکشن کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ اسامہ النصیر نے 'العربیہ' کے ساتھ انٹرویو میں کہا 'ریاض ایئر' دنیا کے 100 مقامات تک اپنے آپریشنز کو پھیلائے گی۔ تاکہ سعودی ویژن 2030 کے اہداف کو پورا کرنے میں کردار ادا کر سکے۔

اس کمپنی کی دنیا بھر میں رسائی اور خدمات کے نتیجے میں مملکت کا عالمی سطح پر ایوی ایشن کے ایک بڑے مرکز اور سیاحت کی ایک اہم منزل کے طور پر تعارف سامنے آئے گا۔

اس کمپنی کے لیے بوئنگ 878-9 ڈریم لائنر نامی طیارے پچھلے سال 12 جون کو سعودی عرب پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔

سعودی ٹیلنٹ پر فوکس

مارکیٹنگ اور کارپوریٹ کمیونیکشن کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ نے کہا 'ریاض ایئر' نے ایئر کرافٹ انجینیرنگ ڈپلومہ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ جس میں سعودی گریجوایٹ طالبات داخلہ لے کر تربیت پا سکیں گی۔ 'ریاض ایئر' کا یہ اقدام مملکت میں پہلی مرتبہ سامنے آیا ہے۔

علاوہ ازیں ایئر لائن مینٹورشپ پروگرام پیش کر رہی ہے۔ نیز اپنے عملے کے ارکان کے لیے تربیتی پروگراموں کو ترتیب دے رہی ہے۔ کمپنی کی توجہ تنوع اور مہارتوں کی ترقی و فروغ پر ہے۔ یہ پروگرام پیشہ وارانہ بڑھوتری اور ایئر لائن کے اہداف کے حصول کے لیے جدت و ترقی کا باعث بنے گا۔

انہوں نے مزید کہا 'ایئر لائن کا خصوصی ہدف مقامی طور پر موجود ٹیلنٹ میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لیے اس پر سرمایہ کاری کرنا ہے۔ تاکہ سعودی عرب میں سکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد طالبات کو ایوی ایشن کے شعبے میں آنے کے لیے ضروری تربیت دی جا سکے۔'

واضح رہے 'ریاض ایئر' کی لانچنگ کے لیے افتتاح ولی عہد سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان نے مارچ 2023 میں کیا تھا۔ کمپنی ویژن 2030 کے تحت رواں عشرے کے اختتام تک مسافروں کی تعداد کو تین گنا تک بڑھاتے ہوئے 330 ملین تک لے جائے گی۔

ماہ اکتوبر کے دوران اس کمپنی نے 60 کی تعداد میں ایئر بس 321 اے کی خریداری کے لیے اربوں ڈالر کے معاہدے کیے ہیں۔ پچھلے سال 39 'وائیڈ باڈی ایئر بسز' کے معاہدے کے بعد ڈریم لائنز طیاروں کا آرڈر دیا تھا۔ اب ' ریاض ایئر' اگلے سال کی تیسری یا چوتھی سہ ماہی تک اپنے آپریشنز شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

'ریاض ایئر' سعودی عرب کے سیاحت سے متعلق ویژن 2030 کو آگے بڑھنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وہ ایک مستند سعودی میزبانی کے لیے ڈیجیٹل اور جدید ترین کمپنی کے طور پر سامنے آرہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں