مغربی کنارا : جنین میں اسرائیلی فوج کی بمباری، چار فلسطینی قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی فوج نے مقبوصہ مغربی کنارے میں بمباری کر کے مزید چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔ یہ بمباری اتوار کے روز کی گئی۔ فلسطینیوں کے قتل کے اس تازہ واقعے کے بارے میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے اتوار کو صبح سویرے اسرائیلی فوج کی بمباری سے دو ہلاکتیں ہوئیں۔ یہ واقعہ قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے جنین کے گاؤں سیر میں پیش آیا۔

بعد ازاں اسرائیلی فوج اور شین بیت کے مشترکہ طور پر اتوار ہی کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ' دہشت گردوں کا ایک سیل گلبوا کے علاقے میں فائرنگ کے کئی واقعات ملوث تھا۔ اس سیل کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ اس بمباری میں چار ہلاکتیں ہوئی ہیں۔'

بیان کے مطابق اس بمباری کے کچھ ہی دیر بعد زمینی فوج نے علاقے میں کارروائی کر کے ہلاک ہو چکے چار فلسطینیوں سے تین ہتھیار برآمد کر لیے ہیں۔

فلسطینی ہلال احمر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ہماری ٹیم کو جائے وقوعہ پر جانے سے روک رکھا ہے اور جائے وقوعہ پرنہیں جانے دیا جا رہا ہے۔

ایک مقامی فلسطینی فارس ارشاد نے بتایا صبح سویرے اسرائیلی جنگی طیاروں نے علاقے پر بمباری کی اور کچھ دیر بعد زمینی فوج پہنچ گئی۔ اس فوجی دستے نے پورے علاقے کو ایک فوجی زون قرار دے دیا ہے۔ فارس ارشاد کے مطابق یہاں فلسطینی نواجوانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان میں میرا بھتیجا اور ایک ہمارا پڑوسی نوجوان بھی شامل ہے۔

یاد رہے پچھلے ماہ اسرائیلی فوج نے جنین کے علاقے میں مختلف حملوں کے دوران نو فلسطینیوں کو قتل کیا ہے۔ ان میں ایک نو عمر لڑکا بھی شامل ہے۔ یہ نوعمر مقبوصہ مغربی علاقے کے یاباد علاقے میں 24 نومبر کو قتل کیا گیا۔

سات اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 780 فلسطینی قتل کیے ہیں ۔ یہ علاقہ 1967 سے اسرائیلی قبضے میں چلا آرہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں