ایران: بد ترین طوفان کے باعث، سکول بند پروازیں معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایران کے جنوب مغربی علاقوں میں اتوار کے روز بدترین قسم کے صحرائی طوفان نے کاروباری زندگی کو دور دور تک مفلوج کر کے رکھ دیا۔ اس طوفان کی وجہ سے سکول اور دفاتر بند کر دیے گئے جبکہ پروازوں کو معطل کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ صحرائی طوفان کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی اورجہازوں کا اڑایا جانا سخت خطر ناک ہو گیا تھا۔ کیونکہ بڑی بڑی عمارات بھی مشکل سے ہی نظر آتی تھیں۔

اس صورت حال میں جنوب مغربی ایران میں تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کر دیے گئے۔ جبکہ مسافر طیاروں کی تمام تر پروازوں کو تاحکم ثانی روک دیا گیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق اس طوفان می ں ریت کے ایسے مرغولے تھے کہ حد نگاہ صرف 100 میٹر تک رہ گئی تھی۔

اس طوفان کی شدت نے ابادان اور خوزیستان بری طرح متاثر ہوئے جہاں ایئر کوالٹی بھی خطرناک حد کو چھو گئی۔ کم از کم 25 مرتبہ ایئر کوالٹی کا انڈیکس 500 کو چھو گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ اس طوفان کا آغاز پڑوس ملک عراق سے ہوا تھا، علاوہ ازیں ایک اور طوفان نے زابل شہر کو نشانہ بنایا ہے یہ طوفان گرد آلود تھا، زابل ایران کے سسیتان صوبے کا شہر ہے۔ اس طرح کے طوفان حالیہ برسوں کے دوران اس علاقے میں زیادہ دیکھے گئے ہیں۔

ماہرین اس معاملے کو خشک سالی اور جنگلوں کی حد سے بڑھی ہوئی کٹائی کو بتاتے ہیں۔ پچھلے سال ماہ ستمبر میں اسی طرح کے ایک طوفان کے دوران صوبہ سیستان میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 1300 زخمی ہو گئے تھے۔

ایران ساڑھے آٹھ کروڑ کی آبادی کے ساتھ دوسرے ملکوں کی طرح موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے جس سے درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے جبکہ بارشوں کا نظام انتہائی غیر متوقع اور غیر متوازن ہوتا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں