لفظ "صنعا" ٹوٹے ہوئے حروف سے لکھ کر اسرائیلی فوجی ترجمان کا حوثیوں پر طنز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

یمنی دارالحکومت صنعا اور الحدیدہ شہر پر جمعرات کو ہونے والے پرتشدد اسرائیلی حملوں کے مناظر شائع کرنے سے پہلے اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے حوثیوں پر ایک اور انداز میں طنز کیا ہے۔ اپنے ’’ ایکس‘‘ اکاؤنٹ پر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے محمد علی الحوثی کی اس پوسٹ کا جواب دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے جنگی جرائم ہیں۔

اسرائیلی ترجمان نے لکھا ’’اس نے مجھے مارا اور میرے سامنے رویا اور پھر شکایت کردی‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل داغنا شروع کیے تھے۔ اسرائیلی فوجی ترجمان نے ایک اور ایکس پوسٹ میں لفظ ’’ صنعا ‘‘ کو ٹوٹے ہوئے حروف میں لکھا۔

اس کا مطلب یہ تھا کہ صنعا پر نئے حملے ہوسکتے ہیں۔ خاص طور پر جب سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کل ایرانی حمایت یافتہ یمنی گروپ کو اس حوالے سے خبردار بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا صنعا صرف اس مشکل طریقے سے ہی سیکھے گا۔ یہ سمجھنا ہوگا کہ جو بھی اسرائیل کو چھوئے گا اسے انتہائی تکلیف دہ جواب ملے گا۔

آخری بازو

نیتن یاہو نے یہ بھی کہا تھا کہ حوثی ایرانی محور کا آخری بازو ہیں۔ یعنی وہ نہاد ایرانی حمایت یافتہ مزاحمتی محور کا آخری بازو ہے۔ اس محور میں حزب اللہ، حماس اور کچھ عراقی گروپ بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے بھی جمعرات کو اسی طرح کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ حوثیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہمارا لمبا ہاتھ ان تک پہنچ جائے گا۔

یہ پیش رفت اس وقت ہوئی ہے جب اسرائیلی جنگجوؤں نے صنعا اور حدیدہ کے مختلف علاقوں پر 16 حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں پاور پلانٹس اور حدیدہ میں راس عیسیٰ اور السلف کی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب حوثیوں نے ان دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایسے حملے انہیں جواب دینے اور غزہ کی پٹی کی حمایت جاری رکھنے سے نہیں روکیں گے۔

یاد رہے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے حوثیوں نے اسرائیل کی طرف درجنوں میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں ۔ حوثی گروپ ’’ انصار اللہ ‘‘ نے بحیرہ احمر میں غزہ کی حمایت میں درجنوں کارگو جہازوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں