وسطی غزہ سے داغے گئے دو راکٹ روک لیے: اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ سالِ نو کے ابتدائی منٹوں میں بدھ کو غزہ سے دو راکٹ داغے گئے جن میں سے ایک روک لیا گیا جبکہ دوسرا کھلے علاقے میں گرا۔

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ مغربی نقب میں نصف شب کے قریب انتباہی سائرن بجنے لگے اور "مرکزی غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے والے دو راکٹوں کی نشاندہی ہوئی۔"

فوج نے ٹیلی گرام پر کہا، "ایک راکٹ کامیابی سے روک لیا گیا اور دوسرا کھلے علاقے میں گرا۔

فوج نے کہا کہ اس نے حالیہ دنوں میں شمالی غزہ سے داغے گئے کئی راکٹ روکے ہیں۔

گذشتہ سال اکتوبر کے بعد سے غزہ میں اسرائیل کی زمینی اور فضائی کارروائیاں شمال پر مرکوز ہے جن کے بارے میں حکام نے کہا ہے کہ ان کا مقصد حماس کو دوبارہ منظم ہونے سے روکنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں