دبئی میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال کی شام 2025ء کو منانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ، ٹیکسیوں، الیکٹرانک ریزرویشنز اور مشترکہ نقل و حمل کے استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد 25 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
اتھارٹی کے نتائج کے مطابق پچھلے سال 2024ء کے نئے سال کے موقع پر مسافروں کی تعداد کے مقابلے میں 9.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پچھلے سال یہ تعداد 22 لاکھ 88 ہزار 631 تھی۔
اتھارٹی نے تصدیق کی کہ نئے سال کی شام کی تقریبات کی جگہوں پر پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کی آمدورفت ہموار اور محفوظ تھی۔ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے تیار کردہ مربوط ٹریفک پلان اور کنٹرول سینٹرز میں تقسیم کی گئی ورک ٹیموں کی کوششوں کی بہ دولت امارہ دبئی میں متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر ٹریفک کی روانی کو ہموار بنایا گیا۔