مدینہ منورہ میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون ٹیچر اور ڈرائیور کی المناک موت

تین معلمات زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مدینہ منورہ میں سکول وین کو پیش آنےوالے المناک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون ٹیچر "سہام ناصر العمری" اور گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق جب کہ تین معلمات زخمی ہوگئیں۔ انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ مدینہ منورہ کے نواحی علاقی ’صفیط‘ میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ صبح سویرے 50 کلومیٹر پر مدینہ القصیم روڈ پر اس وقت پیش آیا جب استانیاں صفیط میں اپنے سکول جا رہی تھیں۔ حادثے کے نتیجے میں سہام العمری اور ڈرائیور صالح مرشد المغدوی جاں بحق ہوگئے۔ ان کی نماز جنازہ کل اتوار کے روز ظہر کے بعد ادا کی گئی۔

اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوگوار خاندانوں کے ساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں