اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ امداد کی یہ رقم 73.2 ملین ڈالر ہوگی۔

وزیر خارجہ اٹلی نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ شام میں اقتدار کی تبدیلی کی حمایت کرنا نہایت ضروری ہے۔

خیال رہے 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد رجیم کا تختہ الٹنے کے بعد سے شام میں 'ھیتہ التحریر الشام' برسر اقتدار ہے۔

وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے پارلیمان سے خطاب کے موقع پر کہا 'شام میں انسانی بنیادوں پر ہسپتال، صحت کے شعبے، بنیادی انفراسٹرکچر اور خوراک کی فراہمی کے لیے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔'

انہوں نے کہا انسانی بنیادوں پر یہ ابتدائی پیکج ہے۔ تعاون کے نئے منصوبوں کا اگلے ہفتوں میں آغاز ہوگا۔

خیال رہے رواں ماہ یورپی یونین کے زیر قیادت ہونے والی کانفرنس میں شام میں برسر اقتدار آنے والی حکومت کو چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے 5.8 بلین یورو دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جبکہ یورپی یونین نے شام پر عاید کی گئی پابندیوں کو بھی ختم کیا ہے۔ یہ پابندیاں توانائی، بینکنگ، ٹرانسپورٹ اور تعمیر نو سے متعلق شعبوں سے اٹھائی گئی ہیں۔

شامی حکام کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ تاجانی نے کہا 'آئینی اعلامیہ مثبت قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔ اداروں کے استحکام اور معاشی بحالی کا فروغ پابندیوں میں نرمی کے دوران جاری رہنا چاہیے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں