ترکیہ شام پر عاید پابندیاں اٹھانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا: ایردوآن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترکیہ کے صدر طیب ایردوآن نے شام کے صدر احمد الشراع کو یقین دلایا ہے کہ ترکیہ شام پرعاید کی گئی پابندیوں کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ ترک صدر کے دفتر نے یہ بات جمعہ کے روز شامی صدر سے طیب ایردوآن کی ہونے والی گفتگو کے حوالے سے بتائی ہے۔

ترک صدر کے دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں ملکوں کے صدور کی ملاقات انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں ہونے والی ملاقات کے دوران ہوئی ہے۔ صدر ایردوآن نے کہا ' ترکیہ کی کوششیں جاری رہیں گی۔ نیز ترکیہ شام کے لیے اپنا معاشی و تجارتی تعاون بھی جاری رکھے گا۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں