فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کےمنگل کے روز ہونے والے دورہ غزہ کی مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کا یہ مذمتی بیان بدھ کے روز جاری کیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں نیتن یاہو کی دراندازی اور ان کے جاری کردہ بیانات فلسطینیوں کی نسل کشی اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی سے متعلقہ نیتن یاہو کے جنگی جرائم میں شدت پیدا کرتے ہیں۔
خیال رہے منگل کے روز نیتن یاہو نے غزہ کا دورہ کیا ہے اور اس موقع پر حماس کے خلاف اسرائیلی جنگی جارحیت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔