سعودی عرب : حج کے فرضی اور جعلی پیکجوں کی تشہیر ، چار چینی باشندے گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی فورسز نے چار چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا، جو سوشل میڈیا پر حج کے جعلی پیکجوں کی تشہیر کے ذریعے لوگوں سے دھوکہ دہی کر رہے تھے۔ ان اشتہارات میں مقدس مقامات کے اندر حاجیوں کے لیے رہائش اور نقل و حمل کی سہولتوں کی جھوٹی پیشکش کی گئی تھی۔

گرفتار افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ انھیں مزید تحقیقات کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سعودی محکمہ امنِ عامہ نے تمام شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ حج سے متعلقہ ضوابط اور ہدایات کی سختی سے پابندی کریں۔ اگر کسی بھی خلاف ورزی کا مشاہدہ کریں تو فوری طور پر ان نمبروں پر اطلاع دیں۔ مکہ مکرمہ ، ریاض اور الشرقیہ صوبوں کے لیے : 911 اور مملکت کے بقیہ صوبوں کے لیے : 999.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں