ڈزنی لینڈ اب ابو ظبی میں بھی آرہا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

متحدہ عرب امارات نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں کھیلوں اور اپنے شہریوں کی تفنن طبع کے لیے پہلا ڈزنی تھیم پارک قائم کرے گا۔

اس سلسلے میں ڈزنی لینڈ اور ابو ظبی دونوں سے تصدیق کی ہے۔ تاہم ابھی ڈزنی لینڈ کے باقاعدہ ابو ظہبی میں قیام و افتتاح کی تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔

یہ منصوبہ میرال اور ابو ظہبی میں قائم ایک انٹرنینمنٹ ڈویلپر کے درمیان مشترکہ منصوبہ کے طور پر آگے بڑھے گا۔ جس کی تکمیل کے بعد ایک فریق والٹ ڈزنی کمپنی ہوگی۔

ڈزنی لینڈ کمپنی کا دنیا کا یہ ساتواں منصوبہ ہوگا۔ اس سے پہلے کیلیفورنیا ، فلوریڈا ٹوکیو ، پیرس، ہانک کانگ اور شنگھائی میں ڈزنی لینڈ موجود ہے۔

ابو ظبی میں یہ نیا منصوبہ میرال نامی کمپنی مکمل کرے گی۔ تاہم ڈزنی انٹرٹینمنٹ ، ڈیزائن اور انٹرٹینمنٹ کی فراہمی کے لیے کام کرے گا۔

ڈزنی لینڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راولٹ نے اس بارے میں اپنے ایک بیان میں کہا 'ڈزنی لینڈ کے لیے ایک غیر معمولی موقع پیدا ہو رہا ہے تاکہ وہ مشرق وسطیٰ میں اپنا تھیم پارک کھول سکے۔ یہ ایک بڑی ثقافتی پیش رفت اور پر لطف چیز ہوگی اور تکنیکی اعتبار سے شاندار بھی ہوگی۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں