امریکا نے ہمیں حوثیوں پر حملے روکنے کے بارے میں آگاہ نہیں کیا تھا : اسرائیلی وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت اسرائیل کو غیر مشروط سیاسی حمایت فراہم کر رہی ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کو امریکا کی جانب سے حوثیوں پر بم باری روکنے سے متعلق کوئی پیشگی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنی حفاظت کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ٹرمپ نے اچانک یمن میں حوثیوں پر حملے بند کرنے کا اعلان کیا، اور کہا کہ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے بند کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور وہ "ہتھیار ڈال چکے" ہیں۔ تاہم حوثی رہنما عبدالمالک العجری نے کہا کہ اسرائیل اس معاہدے کا حصہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر 2023 کو غزہ سے حماس کے حملوں کے بعد شروع ہونے والی 'اسرائیل - حماس' جنگ کے دوران حوثیوں نے اسرائیل اور اسرائیل جانے والے بحری جہازوں پر درجنوں میزائل حملے کیے۔

واضح رہے کہ امریکا نے گذشتہ ماہ مارچ سے حوثی اہداف کے خلاف وسیع فضائی حملے شروع کیے۔ اسرائیل نے بھی چند روز قبل صنعاء، بالخصوص اس کے ہوائی اڈے اور الحدیدہ شہر پر درجنوں فضائی حملے کیے۔ اس سے پہلے، امریکی صدر نے گذشتہ منگل کو حملے روکنے کا اعلان کیا، یہ معاہدہ سلطنت عمان کی ثالثی سے طے پایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں