سعودی عرب: پانچ تعطیلات عید پر اہم سیاحتی مراکز کون سے ہوں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

سعودی عرب میں عید الاضحی کی پانچ چھٹیاں جون کے پہلے ہفتے میں آرہی ہیں۔اس لیے یہی بہترین وقت ہے کہ سعودی شہری اپنی چھٹیاں بہترین گزارنے کے لیے ابھی سے منصوبہ بندی کریں کہ وہ کس کس جگہ جا کر زیادہ لطف اٹھا سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ نکلنے کے لیے بھی مملکت سے بہت مختصر سی فلائٹ کے ساتھ کئی مقامات دستیاب ہیں۔ بس اپ یہ سوچ لیں کہ آپ اس سال عید کی چھٹیاں کہاں گذارنا چاہتے ہیں۔

تبلیسی جارجیا !

سعودی شہری عام طور پر جارجیا کو سیاحتی دورے کے لیے پسندیدگی کے درجے پر رکھتے ہیں۔ وجہ ظاہر ہے جارجیا کا رنگا رنگا کلچر اور خوبصورت پہاڑ ہیں۔ دل نشیں لینڈ سکیپ اور ماہ جون میں بھی پر آسائش رہائشی بندوبست کے علاوہ آؤٹ ڈور سرگرمیاں اور گھومنے کے بہت سے مواقع ہیں۔

جارجیا کے قدیمی شہروں اور بستیوں میں بھی ایک خاص دلچسپی سیاحوں کو اس کی طرف لے جاتی ہے۔ اسی طرح حلال گوشت اور کھانوں کی دستیابی بھی وافر موجود ہے اور ہمیشہ خیر مقدمی اور دوستانہ ماحول ۔اہم بات یہ بھی کہ سعودی شہریوں کو کسی ویزے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

استنبول ترکیہ !

بالکل قریب اور ایسی جگہ جس میں بیک وقت یورپ اور ایشیا دونوں کے رنگ موجود ہیں۔ جیسے یورپ دہلیز پر آ موجود ہوا ہو۔

ایک طرف اسلامی تہذیب کی آئینہ دار قدیمی و تاریخی مساجد ہیں اور دوسری جانب بازار ، مارکیٹیں اور باسفورس کے خوبصورت مناظر۔ سب کچھ دلکش ، دیدہ زیب اور مزے دار۔ عید کے دنوں میں یہ سب خوب رہے گا۔

آیا صوفیہ کی ںتاریخی مسجد بھی اسی استنبول میں ہے۔ استنبول میں خریداری کا بھی خوب مزہ ہے جہاں قدیمی روایات کے امیں انسانوں سے بھی ملاقات ہو جاتی ہے۔

اہم بات یہ بھی ہے کہ ترکیہ میں آنے کے لیے بھی سعودی شہریوں پر ویزے کی کوئی قدغن نہیں ۔ جب چاہیں جائیں ویزے کے بغیر جائیں۔ نیز یہ بھی ترکیہ پہنچ کر کئی منازل کو چھونے کے لیے پروازیں بھی تیار ملتی ہیں۔

اومان !

سعودی عرب سے قریب تر رہتے ہوئے سیاحتی تجربے سے گزرنے کے خواہشمندوں کے لیے اومان بہترین منزل ہو سکتی ہے۔

اومان کا شہر صلاح جزیرہ نمائے عرب میں چھپا ایک نگینہ ہے۔ موسم برسات اور مون سون کے دنوں میں تو یہ نگینہ اور بھی چمک کر سامنے آتا ہے۔ جون کا مہینہ اومان میں مون سون شروع ہونے کا موسم ہے۔

سرسبز پہاڑ ، آبشاریں اور ٹھنڈی خنک ہوائیں گرمی سے بچ نکلنے کی بہترین جگہ صلاح ہے۔ ثقافتی اعتبار سے بھی سعودی خاندانوں کے لیے یہ بہت دوستانہ ماحول لیے ہوئے ہے۔ سب سے اہم یہ کہ سعودی شہروں سے مکمل جڑا ہو اومانی شہر ۔

باکو !

آذر بائیجان کا باکو شہر تاریخ اور تمدن کا قدیمی گہوارہ بھی اور جدید شہر بھی۔ اس لیے سیاحتی ترجیح میں اس کی اہمیت دو چند ہو جاتی ہے۔

یہ شہر سیاحوں کے لیے اپنے سستے ہونے کی وجہ سے بھی اہمیت رکھتا ہے۔ اس وجہ سے باکو کی سیاحوں میں مقبولیت بڑھتی جارہی ہے۔ اس کے ساحل اور ہوٹلز سب کو بھاتے ہیں

مالدیپ !

مالدیپ کے ساحل بھی سیاحوں کے لیے کشش کا باعث رہے ہیں۔ اس کے شفاف پانی اس کی کشش کو مزید بڑھا دیتے ہیں۔ عید الاضحیٰ کی چھٹیاں ان سیاحتی سرگرمیوں کے لیے اور بھی اہم ہو جاتی ہیں۔

بہترین ولاز، ہوٹلز اور ڈنر کی سہولت یہاں آنے والے ہر سیاح کے لیے دل موہ لینے والا ہوتا ہے۔ خاندان بھی اور اکیلے آنے والے سبھوں کے لیے مالدیپ اہم ہے۔ اس لیے عید الاضحی کی پانچ چھٹیاں گزارنے کی ابھی سے منصوبہ بندی کر لیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں