متحدہ عرب امارات کااسرائیلی سفیرکوطلب کرکےفلسطینیوں کےحقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر احتجاج
ابوظبی کا اسرائیلی اقدامات کو مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی قرار، فوری اقدامات کا مطالبہ
متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے سفیر کو طلب کر کے مسجد اقصیٰ اور پرانے یروشلم شہر کے اسلامی محلے میں فلسطینیوں کے خلاف پیش آنے والے شرمناک اور قابل مذمت واقعات پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
اس موقع پر امارات نے واضح الفاظ میں کہا کہ اسرائیلی فورسز اور انتہا پسند عناصر کی جانب سے اختیار کی گئی سخت گیر روش نہ صرف مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کا سبب بن رہی ہے، بلکہ یہ مقدس شہر کی حرمت کی صریح خلاف ورزی بھی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی انتہاپسندوں کے مسلسل حملے، نفرت انگیز بیانات اور تشدد پر اکسانے کی کارروائیاں ایک منظم انتہا پسندانہ مہم کا حصہ ہیں، جو صرف فلسطینی عوام کو ہی نشانہ نہیں بنا رہیں، بلکہ عالمی برادری کے امن و استحکام کو بھی متاثر کر رہی ہیں۔ ایسے حالات میں جب غزہ میں انسانی المیے کے خاتمے کے لیے کوششیں درکار ہیں، یہ اقدامات حالات کو مزید بگاڑنے کا سبب بن رہے ہیں۔
امارات نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان اشتعال انگیز اور پرتشدد رویوں کی کھل کر مذمت کرے، ذمہ داروں کو خواہ وہ وزرا ہوں یا اعلیٰ حکام ہی کیوں نہ ہوں بغیر کسی رعایت کے سزا دے اور فوری اقدامات کرے تاکہ القدس کو شدت پسندی اور نفرت انگیزی کے لیے استعمال ہونے سے روکا جا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیلی حکومت نے ان اقدامات پر سنجیدگی سے کارروائی نہ کی تو یہ خاموش تائید تصور کی جائے گی، جو خطے میں مزید نفرت، عدم استحکام اور نسلی منافرت کو جنم دے گی۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ القدس میں مقدسات اور اوقاف کی نگہداشت میں اردن کے کردار کا احترام لازم ہے، جیسا کہ بین الاقوامی قوانین اور تاریخی معاہدوں میں درج ہے۔القدس کی اسلامی اوقاف، مسجد اقصیٰ، مسجد قبہ الصخرہ اور ملحقہ صحنوں کے انتظامی اختیارات میں کسی قسم کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔
بیان کے اختتام پر امارات نے بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزی پر سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ القدس کے مقدس مقامات کا تحفظ اور مسجد اقصیٰ کی تاریخی حیثیت کا احترام خطے میں امن و بقائے باہمی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔
-
امریکی حمایت یافتہ غزہ امدادی ماڈل 'وسائل کا ضیاع، مظالم سے توجہ ہٹا' رہا ہے: سربراہ انروا
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی انروا کے سربراہ نے بدھ کو غزہ ...
مشرق وسطی -
پوپ لیو کی غزہ میں جنگ بندی کی اپیل، بچوں کی ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس
والدین کی آہ و زاری آسمان تک پہنچ رہی ہے: پوپ
مشرق وسطی -
غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی ناقابلِ قبول: اٹلی کا اعلان
غزہ میں محصور آبادی کو درپیش شدید مشکلات اور زندگی کے ناقابلِ برداشت حالات کے ...
بين الاقوامى