مسجد نبوی ﷺ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کا شرف حاصل کرنے والے حجاج کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری ہے۔انتظامیہ نے زائرین کے رش کو منظم انداز میں سنبھالنے کے لیے جنرل اتھارٹی برائے حرم نبوی ﷺ نے اپنی مربوط حکمتِ عملی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ اس کا مقصد نمازیوں اور زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانا، داخلے و اخراج کے عمل کو رواں رکھنا اور رش یا بھگدڑ سے بچاؤ کو یقینی بنانا ہے۔
منصوبے کے تحت نماز کے اوقات سے قبل ہی نماز کی جگہوں کو مکمل طور پر تیار کر لیا جاتا ہے تاکہ زائرین کے لیے سہولت ہو۔ نمازیوں کو مقررہ مقامات کی طرف رہنمائی فراہم کی جاتی ہے اور مسجد اور اس کے صحن میں سو سے زائد راستوں پر بیٹھنے یا نماز پڑھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ آمد و رفت میں رکاوٹ نہ آئے اور کسی بھی قسم کی انسانی بھیڑ سے بچا جا سکے۔
اس حکمتِ عملی میں آپریشنز سینٹر کے ساتھ براہِ راست اور مسلسل رابطہ رکھا جاتا ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر ہم آہنگی بھی شامل ہے، تاکہ ہر صورتحال کا فوری اور مؤثر جواب ممکن ہو۔
ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ ان تمام اقدامات کا مقصد زائرین کے لیے ایک محفوظ اور منظم ماحول فراہم کرنا ہے، جہاں وہ سکون اور روحانیت کے ساتھ اپنی عبادات ادا کر سکیں۔ یہ تمام کوششیں قیادت کی ہدایات کے تحت انجام دی جا رہی ہیں، جو مملکت کی حرمین شریفین اور ان کے زائرین کی خدمت سے متعلق عظیم ذمہ داری کا مظہر ہیں۔
-
موسمِ حج 1446ھ کے دوران 1.8 کروڑ سے زائد مقامی و بین الاقوامی کالز کا ریکارڈ
سعودی عرب میں جدید ترین ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر اور اے آئی ٹیکنالوجی سے حجاج کو اعلیٰ ...
حج -
تشریق کا تیسرا دن: حجاج کرام کا منیٰ کو الوداع، مناسک حج کا اختتام
جن حجاج کرام کو منی سے نکلنے کی جلدی نہیں ہوتی وہ بارہ ذو الحجہ کو منی سے نہیں ...
مشرق وسطی -
حج 1446 ھ کے سیزن کے دوران 4.5 کروڑ مکعب میٹر پانی تقسیم کیا گیا
سعودی عرب میں نیشنل واٹر کمپنی کے اعلان کے مطابق اس نے رواں سال 1446ھ کے حج سیزن ...
مشرق وسطی