اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر محمد سنوار کی لاش ملی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے شاباک کے تعاون سے ایک درست آپریشن کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ سنوار کی لاش خان یونس میں یورپی ہسپتال کے نیچے واقع زیر زمین سرنگ کے راستے سے ملی ہے۔
صحافي إسرائيلي داخل النفق الذي اغتيل فيه محمد السنوار ويكشف تفاصيل اغتياله والغرفة التي كان بها#العربية pic.twitter.com/Els8R4rBF4
— العربية (@AlArabiya) June 8, 2025
یاد رہے محمد سنوار کو رفح بریگیڈ کے کمانڈر محمد شبانہ کے ساتھ 13 مئی کو فوج اور شاباک کے مشترکہ آپریشن میں اس وقت مار دیا گیا تھا جب وہ زیر زمین کمانڈ اینڈ کنٹرول کمپلیکس کے اندر تھے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج اس وقت زیر غور سرنگ میں کامبنگ آپریشن کر رہی ہے۔ محمد سنوار اور شبانہ سے تعلق رکھنے والے دیگر انٹیلی جنس مواد کے علاوہ دیگر اشیا بھی ملی ہیں جنہیں مزید تفتیش کے لیے منتقل کردیا گیا۔ سرنگ سے دیگر لاشیں بھی ملی ہیں جن کی شناخت کی تصدیق کی جارہی ہے۔