امارات ایئر لائن : پروازیں جاری رکھنے یا روکنے کے لیے مشرق وسطی میں درپیش صورت حال کاجائزہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

متحدہ عرب امات سے تعلق رکھنے والی دنیا کی ایک نمایاں ایئر لائن امارات نے مشرق وسطی میں جاری تصادم کی نئی صورت حال کے باوجود ابھی تک اپنے آپریشنز نہیں روکے ہیں۔ تاہم اب اس امر کا جائزہ ضرور لے رہی ہے کہ ان حالات میں علاقائی سطح پر پروازیں جاری رکھنا کس حد تک خطرناک ہو سکتا ہے۔

یہ بات امارات ایئر لائن کے ترجمان نے جمعرات کو اس وقت بتائی جب امریکہ نے مشرق وسطی میں صورت حال بگڑنے کے اندیشے کی بنیاد پر اپنے اہلکاروں علاقے سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔

اس سے قبل بدھ کے روز صدر ٹرمپ نے بھی کہہ دیا تھا کہ امریکی اہلکاروں کو مشرق وسطی سے نکال رہے ہیں کیونکہ یہ علاقہ آنے والے دنوں میں خطرناک ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ نے اس موقع پر یہ بھی کہا تھا کہ امریکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی اجازت نہیں دے سکتا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں