اسرائیل کی طرف سے کہا گیا ہے ایران کے خلاف جنگ کئی ہفتے چل سکتی ہے۔ یہ بات وزیر اعظم نیتن ہاہو کی طرف سے سامنے آئی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے ان تین دنوں کی اب تک کی جنگ دوسری بار ایرانی عوام سے رجوع کیا ہے اور انہیں کہا ہے کہ وہ اسرئیلی جنگ میں ایرانی رجیم کے خلاف ساتھ دیں اور اس اسلامی رجیم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
اسرائیل نے جمعہ کے روز ایران پر کئی برسوں کی زبردست تیاری کے ساتھ حملے شروع کیے اور پہلے ہی روز ایران کے آرمی چیف سمیت کئی اعلی فوجی عہدے داروں کو ہلاک کر دیا۔ نیز سائنس دانوں کو بھی ٹارگیٹ کر کے قتل کر دیا۔
اسی طرح ایرانی فوجی و جوہری تنصیبات پر تباہ کن حملے کیے۔
تاہم بعد ازاں ایران نے بھی زبردست جوابی حملے کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ان ایرانی حملوں کے اگلے روز ہی نیتن یاہو نے ایرانی عوام کو مخاطب کر کے ایرانی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کر دی۔ اب یہ دوسرا موقع ہے کہ یہ اپیل کی گئی ہے۔
صدرٹرمپ نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ یہ جنگ آسانی سے رک جائے گی۔ انہوں نے ایران کو خبر دار بھی کیا ہے کہ وہ امریکی اہداف پر میزائل حملے کرنے سے باز رہے۔
صدر ٹرمپ نے ایران کے اس الزام کی تردید کی ہے کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ ملا ہوا ہے اور ایران پر حملوں میں شریک ہے۔
دوسری جانب نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز حملے شروع کرنے سے پہلے ٹرمپ کو اعتماد میں لے لیا تھا۔ نیز امریکی پائلٹ ایران کے اسرائیل آنے والے ڈرونز کو گرا رہے ہیں۔