انتہا پسند اسرائیلی وزیرِ کا بیان اخلاقی دیوالیہ پن کا مظہر ہے: انور قرقاش

اسرائیلی وزیر خزانہ سموٹریچ نے ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ کے لیے خلیجی ممالک سے مالی امداد کا مطالبہ کر ڈالا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل سموٹریچ کی جانب سے ایران کے خلاف اسرائیلی جنگ میں مدد کے لئے خلیجی ریاستوں سے مالی اعانت کا مطالبہ کشیدگی کے نتائج سے بے بہرہ ایک انتہا پسند اسرائیلی وزیر کے اخلاقی دیوالیہ پن کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "اسرائیلی وزیر خزانہ سموٹریچ کی جرأت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ کے لیے خلیجی ممالک (اور جرمنی، فرانس اور برطانیہ) سے مالی امداد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔"

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ دیگر خلیجی ریاستوں نے ایران پر گذشتہ ہفتے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔

قرقاش نے کہا، "ایک انتہا پسند کی طرف سے اس طرح کی تجویز اخلاقی دیوالیہ پن کے سوا کچھ نہیں ہے جو کشیدگی کے نتائج کو سمجھنے سے قاصر ہے۔"

متحدہ عرب امارات نے خطے میں کشیدگی اور ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صدر شیخ محمد نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے مقصد سے مشاورت کی قیادت بھی کی اور علاقائی رہنماؤں سے بات چیت کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے اتوار کے روز تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا جس سے "استحکام، خوشحالی اور انصاف کو فروغ ملے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں