سعودی عرب : خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی کی اجازت شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے شہری اب کسی بھی وقت رواں سال کے دوران عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔

خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے سعودی عرب کے کسی بھی زمینی راستے یا ایئرپورٹ سے عمرہ کے لیے داخل ہو سکتے ہیں۔ اس کے لیے 'نسک' کو اپنی درخواستیں بھجوا سکتے ہیں۔

ان خلیجی ملکوں کے شہریوں کے لیے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے ملٹیپل ویزا بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔ جبکہ نسک کے ذریعے بھی وہ عمرہ کے لیے اپلائی کر سکیں گے۔

ان ملکوں کے شہری ٹرانزٹ ویزا 'سعودیہ ایئرلائنز' اور 'فلائی ناس' کے درمیان شراکت داری کی بنیاد پر حاصل کر سکتے ہیں ۔ جبکہ سیاحتی ویزا وزارت خارجہ کے توسط سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یہ فیصلے عمرہ ادا کرنے کے لیے آنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور آسانی دینے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ تاکہ وہ مقدس مقامات تک پہنچ سکیں اور ادائیگی عمرہ کر سکیں۔ تاہم ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ نسک سے عمرہ کے لیے اپلائی کریں ۔

واضح رہے کہ عمرہ کی ادائیگی سال میں کسی وقت بھی کی جا سکتی ہے اور اس کے لیے سعودی وزارت حج و عمرہ وقتاً فوقتاً ضروری اعلانات کرتی رہتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں