غزہ میں "نسل کشی" کا الزام ... برازیل کا اسرائیل کے خلاف شکایت میں شمولیت کا اعلان

برازیلی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کی جانب سے بین الاقوامی عدالت انصاف میں دائر درخواست میں شامل ہونے کے لیے "با ضابطہ درخواست جمع کرانے کے آخری مرحلے" میں ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برازیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کی جانب سے بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) میں اسرائیل کے خلاف دائر کی گئی اس درخواست میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں غزہ میں "نسل کشی" کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

برازیلی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ "درخواست میں شمولیت کے با ضابطہ عمل کے آخری مراحل میں ہے"۔ یہ کیس اقوامِ متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالتی اتھارٹی میں زیرِ سماعت ہے، جس کا صدر دفتر دی ہیگ (ہالینڈ) میں واقع ہے۔

جنوبی افریقہ کی اس درخواست میں پہلے ہی کئی ممالک شامل ہو چکے ہیں، جن میں بولیویا، کولمبیا، لیبیا، اسپین، اور میکسیکو شامل ہیں۔

دوسری جانب، اسرائیل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں اس نے نسل کشی نہیں کی۔

بین الاقوامی عدالتِ انصاف نے جنوری، مارچ اور مئی 2024 میں اپنے فیصلوں میں اسرائیل کو پابند کیا تھا کہ وہ غزہ میں نسل کشی کی کارروائیوں سے گریز کرے اور قحط سے بچاؤ کے لیے فوری انسانی امداد فراہم کرے۔

برازیلی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں شہریوں کے خلاف اندھا دھند تشدد اور جنگی ہتھیار کے طور پر بھوک کے استعمال کی مذمت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "بین الاقوامی برادری ان مسلسل مظالم کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتی"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں