اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے ملازمین کی یونین کا گوتریس پر عدم اعتماد کا اظہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اقوام متحدہ کے جنیوا میں واقع صدر دفتر کے ملازمین کی یونین کے ارکان نے تنظیم کے سیکرٹری جنرل اتونیو گوتریس کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ اس کی وجہ تنظیم میں اصلاحات کی تجاویز ہیں جو ’’ اقوام متحدہ- 80 ‘‘ اقدام کا حصہ ہیں جس میں 2026 تک تنظیم میں کارکنوں کی تعداد میں 20 فیصد کمی شامل ہے۔

یونین کے جاری کردہ بیان کے مطابق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ "ملازمین ’’ اقوام متحدہ۔ 80 ‘‘ اقدام، سیکرٹری جنرل انٹونیو غوتیرش، اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل گائے رائڈر پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ متن یونین کے ایک غیر معمولی عام اجلاس میں منظور کیا گیا جس میں تقریباً 600 ارکان نے شرکت کی اور مطلوبہ کورم 200 افراد مکمل تھا۔

یونین کے مطابق عدم اعتماد کے ووٹ کی بنیاد تنظیم کی قیادت میں اصلاحات کے حوالے سے ویژن کی کمی ہے ۔ یہ اصلاحات افراتفری کی حالت میں تیار کی جا رہی ہیں۔ یونین نے انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے نمائندوں سے برطرفیوں کے معاملے پر مشاورت سے انکار پر تنقید کی ۔ یونین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ یہ کٹوتیاں بنیادی طور پر عام ملازمین کو متاثر کریں گی جبکہ اس سے ڈپٹی سیکرٹری جنرلز متاثر نہیں ہوں گے۔

12 مارچ کو گوتریس نے باضابطہ طور پر "اقوام متحدہ-80" اقدام کا آغاز کیا۔ اس اقدام کا یہ نام اس سال تنظیم کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اس کا مقصد تنظیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور اس کے کام میں ساختی تبدیلیاں لانا ہے۔ دو مئی کو ان کے سرکاری نمائندے سٹیفن دوجارک نے عالمی تنظیم میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کے منصوبوں کا انکشاف کیا۔ ان کے مطابق یہ کام تین شعبوں میں کیا جائے گا۔ وسائل کی بہتری، پرانے مینڈیٹ کا جائزہ اور اقوام متحدہ کے نظام میں ساختی تبدیلیاں لائی جائیں گی۔

خبر رساں ایجنسی "رائٹرز" کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ٹاسک فورس نے عالمی خوراک پروگرام، اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ "یونیسیف"، عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کی رابطہ کاری کے دفتر "اوچا" کے آپریشنل ڈھانچے کو ایک ہی انسانی ایجنسی میں ضم کرنے اور جنیوا اور نیویارک سے کچھ ملازمین کو کم لاگت والے شہروں میں علاقائی دفاتر میں منتقل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

خبر رساں ایجنسی "ایسوسی ایٹڈ پریس" کے مطابق 60 سے زائد اقوام متحدہ کے دفاتر اور ایجنسیوں سے کہا گیا تھا کہ وہ "اقوام متحدہ-80" اصلاحات کے حصے کے طور پر جون کے وسط تک اپنے 20 فیصد ملازمین کو کم کرنے کی تجاویز پیش کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں