سعودی عرب : مصنوعی ذہانت کے میدان میں تیسرا بڑا ملک بننے کے عزم کے ساتھ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں مصنوعی ذہانت کے شعبے کے ذمہ دار طارق امین کا کہنا ہے مملکت دنیا کے سب سے بڑے مصنوعی ذہانت فراہم کرنے والے ممالک میں سے ایک بننے کے لیے کوشاں ہے۔

طارق امین نے' سی این بی سی ' ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ' ہماری خواہش ہے کہ ہم امریکہ اور چین کے بعد دنیا میں مصنوعی ذہانت فراہم۔کرنے والا تیسرا اہم۔قرار پائیں۔

طارق امین نے کہا مملکت کے اندر اپنے پہلے ڈیٹا سنٹرز کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، اگلے سال کے آغاز تک امریکہ سے درآمد کیے گئے سیمی کنڈکٹرز کو استعمال کر کے ان کا استعمال شروع کر دیا جائے گا۔

انہوں نے عربی زبان کی حامل مصنوعی ذہانت کے ادارے ' ہیومن چیٹ' کا بھی اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا ' بنیادی ڈھانچے میں بڑی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا، میری سرمایہ کاری تمام حکمت عملی کو آگے بڑھانے کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں