اسرائیلی ریاست کے داخلی سلامتی کے ادارے شین بیت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گویر کے قتل کی سازش ناکام بنا دی ہے۔ شین بیت نے اس امر کا انکشاف بدھ کے روز کیا ہے۔
شین بیت کے مطابق یہ سازش حماس کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم ایک سیل نے تیار کی تھی۔ سیل کے ارکان کو قتل کے منصوبے پر عمل سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اپنے اس دعوے میں داخلی سلامتی کے ادارے کا کہنا ہے کہ اس قتل کے مبینہ منصوبے پر عمل درآمد ڈرون طیارے کے ذریعے کرنے کی تیاری کی گئی تھی۔
یاد رہے بین گویر اسرائیلی ریاست کی انتہا پسندانہ یہودی سوچ کا اصل چہرہ اور انتہائی متحرک وزیر ہیں۔ ان پر ماضی میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث کی خواہش رکھنے کا الزام لگتا رہا ہے۔
اسرائیلی سیکیورٹی کے ادارے کے مطابق اس نے اس انتہا پسند وزیر کے قتل کی سازش ناکام بنا دی ہے اور مقبوضہ مغربی کنارے سے ایک مبینہ ڈرون قبضے میں لیا ہے جو بین گویر کے قتل میں استعمال کیا جانا تھا۔
شین بیت کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ حماس کے اس سیل نے بین گویر کے قتل کی سازش کے تانے بانے ترکیہ میں حماس کے مبینہ ہیڈ کوارٹرز میں تیار کیے تھے۔ اب سیکیورٹی اداروں ںے اس سازش کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے اسرائیلی ریاست بیرون اسرائیل دوسرے ملکوں کے وزیروں ، مشیروں، فوجی سربراہان ، سائنسدانوں اور اساتذہ کو قتل کرنے کی مبینہ سازشوں اور واقعات میں ملوث رہی ہے۔
اب یہ پہلا موقع ہے کہ اس نے اپنے ایک وزیر کے قتل کی سازش کا الزام فلسطینی تحریک مزاحمت پر بھی لگا دیا ہے۔ تاہم اس بارے میں ابھی تک حماس نے کوئی تبصرہ کیا ہے نہ ہی ترکیہ نے اس بارے کوئی رد عمل جاری کیا ہے کہ یہ سازش ترکیہ میں تیار کی گئی۔ بین گویر نے اس سلسلے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وہ حماس سے خوفزدہ نہیں ہیں۔
غزہ کی اسرائیلی جنگ کو اب دو سال ہونے کو ہیں اور اب تک اس جنگ 630000 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کیا گیا ہے۔ ان مقتول فلسطینیوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
-
غزہ کے واقعات دل دکھاتے ہیں، مگر اسرائیلی کلبوں پر پابندی مسئلے کا حل نہیں:صدر یویفا
یورپی فٹبال فیڈریشن (یویفا) کے صدر الیگزینڈر چیفیرین نے کہا ہے کہ غزہ میں شہریوں ...
بين الاقوامى -
غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن 'عربات جدعون' کے دوسرے مرحلے کا آغاز
حماس کا مقابلہ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اضافی فوجیوں کی طلبی شروع کر دی ہے
مشرق وسطی