اٹلی اور بحرین کےسرمایہ کاری بڑھانےکےلیےمفاہمتی ہادداشت پردستخط،غزہ میں جنگ بندی کامطالبہ
اٹلی اور بحرین نے پیر کے روز ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں ۔ اس یاد داشت پر دستخطوں کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیاں سرمایہ کاری کو بڑھا کر ایک ارب بیس کروڑ ڈالر تک لے جانا ہے۔
اس امر کا اعلان دونوں ملکوں کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کیا گیا ہے۔ یہ اعلان روم میں دونوں ملکوں نے کیا ہے ۔ جہاں اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ کے درمیان پیر کے روز ملاقات ہوئی ہے۔
مفاہمتی یادداشت میں یہ اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات اور تجارت کو فروغ دیا جائے گا اور سرمایہ۔کاری میں اضافہ کیا جائے گا۔
دونوں ملک باہمی شراکت داری بڑھاتے ہوئے سرمایہ کاری کو ایک ارب ہورو تک لے جائیں گے۔ نیز دونوں ملک دفاعی شعبے میں بھی تعاون بڑھانئیں گے۔
اس اعلی سطح کی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں نے غزہ میں جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا ہے اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
دونوں ملکوں کے اعلی عہدےداروں نے مغربی کنارے میں کسی بھی طرح کی پر تشدد کارروائی کی مذمت کی ہے ۔ نیز غزہ کی ناکہ بندی کھولتے ہوئے انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کو مکمل کھولنے پر بھی زور دیا ہے۔
-
غزہ پر شدید بم باری ، اسرائیلی فوج کا الشفاء ہسپتال کے گرد علاقہ خالی کرنے کا حکم
اسرائیلی فوج نے غزہ کے مغربی علاقے النصر میں گھروں کو کئی ٹن دھماکہ خیز مواد سے ...
بين الاقوامى -
غزہ میں فوج کو 'کارروائی کی مکمل آزادی' دی جائے: اسرائیلی وزیر کا مطالبہ
اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیرِ خزانہ نے پیر کو اصرار کیا کہ فوج کی غزہ میں ...
مشرق وسطی -
شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے غزہ کے لیے نیا امدادی قافلہ روانہ
سعودی عرب کی نئی امدادی کھیپ رفح بارڈر کے ذریعے گزری، جس میں راشن کے پیکج اور بچوں ...
بين الاقوامى