اسرائیل ۔ حماس غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر متفق ہو گئے: ٹرمپ

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ تمام قیدی رہا کر دیے جائیں گے اور اسرائیل اپنی فوجیں متفقہ حد تک پیچھے ہٹا لے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو علی الصباح ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر اعلان کیا کہ اسرائیل اور حماس نے غزہ میں امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

ٹرمپ نے لکھا: میرے لیے اس امر کا اعلان اعزاز کی بات ہے کہ اسرائیل اور حماس نے ہمارے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اس کا مطلب ہے کہ تمام قیدی بہت جلد رہا کر دیے جائیں گے، اور اسرائیل اپنی فوجیں متفقہ حد تک واپس بلا لے گا، یہ مضبوط، مستقل اور پائیدار امن کی طرف پہلا قدم ہو گا۔

امریکی صدر نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا: یہ عرب اور اسلامی دنیا، اسرائیل، تمام ہمسایہ ممالک، اور امریکہ کے لیے ایک عظیم دن ہے۔ ہم قطر، مصر اور ترکی کے ثالثوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اس تاریخی اور بے مثال واقعے کے حصول میں ہمارے ساتھ کام کیا۔ امن قائم کرنے والوں کو مکمل خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے "رائٹرز" ایجنسی سے فون پر اپنے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: یہ دنیا کے لیے ایک عظیم دن ہے۔ پوری دنیا اس معاہدے پر متفق ہوئی ہے۔ یہ واقعی شاندار دن تھا۔

امریکی صدر نے "فوکس نیوز" سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور دنیا کی تمام کوششیں اسے کامیاب بنانے میں شامل تھیں۔

انہوں نے مزید کہا: یہ واقعی ایک شاندار موقع ہے،یہ اسرائیل، عرب ممالک اور امریکہ کے لیے ایک عظیم کامیابی ہے۔ اس قدر بڑے معاہدے میں شریک ہونا واقعی شاندار تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ صرف غزہ تک محدود نہیں، بلکہ یہ مشرق وسطیٰ میں امن کی نمائندگی کرتا ہے، اور یہ واقعی حیرت انگیز ہے، اور ان کا خیال ہے کہ ایران بھی اس وسیع امن عمل کا حصہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ امریکہ غزہ میں امن قائم رکھنے کے عمل کا حصہ ہو گا، اور کہا: ہمیں یقین ہے کہ غزہ بہت زیادہ محفوظ جگہ بن جائے گا، اس کی تعمیر نو کی جائے گی، اور خطے کے دیگر ممالک اس کی بحالی میں مدد کریں گے۔ ہم اس میں شامل ہوں گے تاکہ انہیں کامیابی حاصل کرنے میں مدد ملے اور وہاں امن قائم رہے۔

بدھ کی شام سے پہلے امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں ایک اجلاس کے دوران وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ایک نوٹ وصول کی، جس میں کہا گیا کہ غزہ کے بارے میں معاہدے تک پہنچنا "بہت قریب" ہے اور صدر سے درخواست کی گئی کہ اس معاملے پر سوشل میڈیا پر اعلان کی منظوری دیں۔

روبیو نے ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ ٹرمپ کی جانب بڑھایا تو وہاں پر موجود عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے فوٹوگرافرز نے بھی اسے دیکھا، اس میں لکھا تھا کہ معاہدہ "بہت قریب" ہے، اور مزید کہا گیا: ہمیں آپ کی منظوری چاہیے کہ جلد ہی ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کی جائے تاکہ آپ سب سے پہلے اس معاہدے کا اعلان کر سکیں۔

ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں بلایا گیا اجلاس بالکل مختلف موضوع پر تھا، جس کا فلسطینی علاقے میں دو سال سے جاری جنگ سے کوئی تعلق نہیں تھا، لیکن روبیو اچانک اس اجلاس میں آ دھمکے اور ٹرمپ کو یہ یادداشت دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں