شامی افسران کو سعودی اور ترک فوجی اکیڈمیوں میں بھیجنے کا آغاز
اس کا مقصد شامی دفاعی افواج کی جنگی صلاحیتیں بڑھانا ہے
شامی وزیرِ دفاع مرہف ابو قصرہ نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوجی افسران کو سعودی عرب اور ترکیہ کی فوجی اکیڈمیوں میں بھیجنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
وزیرِ دفاع ابو قصرہ نے کہا کہ یہ اقدام اکیڈمک اور عسکری تعاون، صلاحیتوں کے فروغ اور جدید اسلحہ جاتی نظاموں اور جدید جنگی طریقوں سے واقف ماہر افرادی قوت تیار کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔
وزير الدفاع السوري مرهف أبو قصرة يلتقي بعثة الطلاب الضباط الموفدين إلى #السعودية و #تركيا
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) October 22, 2025
الوزارة تسعى من خلال هذه الخطوة إلى تنمية الكفاءات وتأهيل كوادر تمتلك المعرفة بأحدث منظومات الأسلحة وأساليب الحرب الحديثة pic.twitter.com/wDEleameLH
اسی سلسلے میں شامی وزیرِ دفاع نے سعودی عرب اور ترکیہ کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک نے وزارتِ دفاع کے وفود کی میزبانی کے دوران تجربات کے تبادلے اور صلاحیتوں کی ترقی کے لیے بھرپور دل چسپی کا مظاہرہ کیا۔