غزہ کی پٹی کے لیے سعودی عرب کی نئی انسانی امداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کی جانب سے انسانی امداد کی ایک نئی کھیپ رفح کی گزرگاہ سے کرم ابو سالم گزرگاہ کی طرف روانہ ہوئی ہے، جو غزہ کی پٹی کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔ اس امداد میں خیموں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور یہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ امداد کو مصری ہلال احمر کے تعاون سے غزہ کی پٹی میں داخل کرایا جائے گا۔ یہ اقدام فلسطینی عوام کی امداد کے لیے سعودی عوامی مہم کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز نے فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے ہیں، جن کے ذریعے اب تک 71 طیارے اور 8 جہاز امداد لے جا چکے ہیں جبکہ 20 ایمبولینسیں فلسطینی ہلال احمر کو فراہم کی جا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ مرکز نے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں تاکہ غزہ کی پٹی کے اندر 9 کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کے امدادی منصوبے نافذ کیے جا سکیں۔ مزید یہ کہ اردن کے اشتراک سے فضائی راستے سے امداد گرانے کی کارروائیاں بھی انجام دی گئیں تاکہ سرحدی گزرگاہوں کی بندش کے باوجود امداد کی ترسیل ممکن ہو سکے۔

یہ امداد ان انسانی امدادی کوششوں کے تسلسل میں ہے جو سعودی عرب کی جانب سے شاہ سمان مرکز کے ذریعے جاری ہیں۔ ان کا مقصد غزہ کی پٹی میں شدید انسانی بحران کا سامنا کرنے والے فلسطینی عوام کی تکالیف کم کرنا اور وہاں کے متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں