سڈنی حملے میں نیک دل عرب ہیرو نے قاتل کو کیسے قابو کیا؟: ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سڈنی کے مشہور بونڈائی ساحل پر گذشتہ روز ہونے والے "دہشت گردانہ" حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد آج اتوار تک بڑھ کر 12 ہو گئی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک غیر مسلح عرب شخص اپنی مدد آپ تحت کے تحت فائرنگ کرنے والے شخص پر حملہ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ساحل پر موجود ایک شخص نے نہایت دلیری کا مظاہرہ کیا، وہ فائرنگ کرنے والے حملہ آور پر کود پڑا اور اس کا ہتھیار چھین لیا۔ پھر خود مشین گن اٹھا کر حملہ آور کو دھمکیاں دیتا ہے حتیٰ کہ وہ زمین پر گر پڑتا ہے۔

حقیقی ہیرو

نیو ساؤتھ ویلز کی حکومت کے سربراہ کرس مینز نے اس شخص کو ہیرو قرار دیتے ہوئے اس کی ہمت کو سراہا۔ انہوں نے واقعے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ اس شخص نے خود اپنی جان خطرے میں ڈال کر مسلح شخص سے اس کا ہتھیار چھین کر بے شمار شہریوں کی جانیں بچیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ "یہ شخص حقیقی ہیرو ہے۔ میرے یقین میں کوئی شک نہیں کہ گذشتہ رات بہت سے لوگ اس کی بہادری کی وجہ سے زندہ ہیں"۔

کرس مینز نے کہا کہ یہ حملہ "سڈنی میں یہودی کمیونٹی کے مذہبی تہوار کے پہلے دن نشانہ بنانے کے لیے منصوبہ بندی سے کیا گیا تھا"۔

عرب ہیرو کی شناخت

العربیہ/الحدث کی معلومات کے مطابق یہ شخص چالیس کی دہائی میں ہے اوراس کی شناخت احمد الاحمد کے نام سے کی گئی ہے۔ وہ ہ دو بچوں کا والد ہے۔

مزید بتایا گیا کہ اسے بازو میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

آسٹریلین پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے اور دوسرے کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت جائے وقوعہ پر تقریبا ایک ہزار افراد موجود تھے۔

اسرائیلی ردعمل

اسرائیلی رہنماؤں نے آسٹریلوی حکومت کو سامی مخالفانہ رجحانات کے خلاف ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے کانبیرا پر الزام لگایا کہ اس نے حملے سے قبل فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کے ساتھ سامی مخالف رجحانات کو ہوا دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں