سعودی عرب کی سڈنی میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے وزارت خارجہ نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

سعودی عر ب کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیاکہ "مملکت ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مخالفت کرتی ہےاور متاثرہ افراد کے اہل خانہ، آسٹریلیا کی حکومت اور دوست عوام کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے، نیز زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہے۔"

سڈنی کے مشہور بونڈائی ساحل پر جو عام طور پر اتوار کے دن تعطیل ہونے کی وجہ سے رش ہوتا ہے۔ اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی اور ہلاک ہوئے۔

آسٹریلوی پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے اور ایک دیگر کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں