البوکمال میں "سام-7" طیارہ شکن میزائل برآمد کر لیے : شامی وزارت داخلہ

یہ کھیپ اسمگلنگ کے لیے تیار کی گئی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شام میں دیر الزور کے دیہی علاقے میں واقع شہر البوکمال میں داخلی سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے ایک گھر پر چھاپا مار کارروائی کی، جس کے نتیجے میں "سام-7" نوعیت کے طیارہ شکن میزائل برآمد کر لیے گئے۔ یہ میزائل ملک سے باہر اسمگل کرنے کے لیے تیار کیے گئے تھے۔

وزارت داخلہ نے آج پیر کے روز اپنے ٹیلیگرام چینل پر ایک بیان میں وضاحت کی کہ البوکمال میں سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو درست معلومات موصول ہوئیں جن میں ایک گھر کے اندر طیارہ شکن میزائل چھپانے کی اطلاع دی گئی تھی، تاکہ انہیں ملک سے باہر اسمگل کیا جا سکے۔ بیان کے مطابق بتائے گئے مقام پر چھاپا مارا گیا جس کے نتیجے میں "سام-7" قسم کے میزائل ضبط ہوئے۔

متعلقہ حکام نے تمام ملوث افراد کے تعاقب کے مقصد سے اپنی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ انہیں گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں پیش کیا جا سکے۔

شامی سرکاری نیوز ایجنسی "سانا" کے مطابق وزارت داخلہ نے اسمگلنگ کے تمام کاموں اور غیر قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ جاری رکھنے، اور ملک کی سکیورٹی اور استحکام کی ضمانت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی تصدیق کی۔

اسے سے قبل رواں ماہ کی 17 تاریخ کو وزارت داخلہ کے حکام نے دمشق کے دیہی علاقے میں واقع زبدانی میں اسلحے کی ایک کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا تھا۔ یہ لبنان اسمگلنگ کے لیے تیار تھی، جس میں "آر پی جی" کے گولوں کی بڑی مقدار شامل تھی۔

رواں ماہ کی 20 تاریخ کو دمشق کے دیہی علاقے میں وازرت داخلہ کی فورس نے صوبہ درعا میں داخلی سکیورٹی کمانڈ کے تعاون سے قدسیا کے علاقے میں ایک سکیورٹی کارروائی کی۔ اس کے نتیجے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا جو صوبہ سویداء میں قانون شکن گروہوں، سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے علاقوں اور دہشت گرد تنظیم داعش سے وابستہ گروہوں کے مفاد میں اسلحہ اسمگل کرنے میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران میں (FPV) قسم کے ڈرونز، TNT قسم کا دھماکہ خیز مواد اور افراد کے خلاف استعمال ہونے والے بم برآمد کیے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں