تیل کی معروف کمپنی شیل کا شامی آئل فیلڈ سے تجارتی تعلق ختم ہونے کے قریب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کی سرکاری آئل کمپنی کے سربراہ یوسف قبلاوی نے پیر کے روز یہ اطلاع دی ہے کہ آئل کمپنی شیل سے کہا گیا ہے کہ وہ شام کے آئل فیلڈ العمر سے دستبردار ہو جائے۔ تاکہ اس کے پاس موجود تجارتی حصص شام کے سرکاری ادروں کو منتقل ہو سکیں۔

العمر آئل فیلڈ کو شام نے اس ہفتہ کے اختتام پر اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ شامی حکومت نے یہ اقدام کرد جنگوؤں کے ساتھ لڑائی میں کمی کے بعد کیا ہے۔

یوسف قبلاوی نے بات کرتے ہوئے کہا شیل کمپنی کے ساتھ مالی امور طے کرنے کے لیے ابھی بات چیت جاری ہے۔

قبلاوی کے مطابق کونوکو فلپس اب دوبارہ شامی آئل فیلڈ میں سرمایہ کاری کرے گی۔ نیز بعض دیگر امریکی کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کریں گی۔ جن میں شیوران بھی شامل ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں