سعودی عرب: پرنس سلطان ایئر بیس کی جانب داغے گئے تین بیلسٹک میزائل تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی وزارت دفاع نے ایران کی جانب سے داغے گئے تین بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ یہ میزائل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی گورنری الخرج میں واقع پرنس سلطان ایئر بیس کی جانب داغے گئے تھے۔

سعودی دفاعی نظام نے ملک کے شمالی حصے میں واقع علاقے الجوف کے مشرق میں بھی ایک ڈرون طیارے کا راستہ روک کر اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

اس سے قبل سعودی فضائی دفاعی نظام نے ریاض شہر کے شمال میں 2 ڈرون طیاروں کو مار گرا کر حملے کی دوہری کوششوں کو ناکام بنایا تھا۔

علاوہ ازیں ربع الخالی کے علاقے میں واقع 'شیبہ' آئل فیلڈ کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملوں کو بھی ناکام بنا دیا گیا ہے۔ اس تازہ کارروائی کے بعد اب تک آئل فیلڈ کی جانب آنے والے ان ایرانی ڈرونز کی کل تعداد 23 ہو گئی ہے جنہیں سعودی وزارت دفاع نے فضا میں ہی تباہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں