امریکی فوج نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب آبنائے ہرمز کے قریب ایران کے بارودی سرنگیں بچھانے والے 16 بحری جہازوں کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے بارودی سرنگیں بچھانے والے دس بحری جہاز تباہ کیے ہیں۔ انھوں نے تہران کو متنبہ کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کو نشانہ بنایا گیا تو اسے بے مثال فوجی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان تہران کے اس عہد کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس نے آبنائے ہرمز سے تیل گزرنے کی اجازت نہ دینے کی بات کہی تھی۔ اس آبی گزرگاہ میں بحری آمد و رفت کی تقریباً مکمل معطلی کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے گذشتہ چند گھنٹوں میں بارودی سرنگیں بچھانے والے دس غیر فعال بحری جہازوں یا کشتیوں کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے"۔
متعدد امریکی میڈیا اداروں کی جانب سے یہ رپورٹ دیے جانے کے بعد کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دی ہیں یا وہ ایسا کرنے والا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے پاس ایسی کوئی رپورٹ نہیں ہے جس سے اس کی تصدیق ہو۔
تاہم امریکی صدر نے اس کے بعد کہا کہ اگر تہران نے ایسا کیا ہے تو اسے "فوری طور پر" تیرنے والے دھماکہ خیز آلات کو ہٹانا چاہیے۔
انہوں نے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ "اگر کسی بھی وجہ سے بارودی سرنگیں بچھائی گئیں اور انہیں فوری طور پر نہ ہٹایا گیا، تو ایران پر ہونے والے فوجی اثرات غیر معمولی نوعیت کے ہوں گے"۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ "اگر انہوں نے وہ سب ہٹا دیا جو بچھایا گیا ہو گا، تو یہ درست سمت میں ایک بڑا قدم ہو گا"۔
امریکی صدر کے مطابق ان کا ملک ان میزائلوں کا استعمال بھی کرے گا جو پہلے لاطینی امریکہ کے پانیوں میں منشیات اسمگل کرنے والے بحری جہازوں کو اڑانے کے لیے استعمال کیے جا چکے ہیں، جس کا مقصد خلیج میں واقع آبنائے میں بارودی سرنگیں بچھانے والے کسی بھی بحری جہاز کا "قطعی خاتمہ" کرنا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ "ان کے ساتھ تیزی اور سختی سے نمٹا جائے گا"۔
واضح رہے کہ عالمی سطح پر تیل کی کل پیداوار کا تقریباً پانچواں حصہ آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے۔
اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے منگل کو کہا تھا کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی تیل بردار جہاز کی حفاظت کے لیے ساتھ چلنے کا عمل انجام نہیں دیا۔ یہ وضاحت امریکی وزیر توانائی کی جانب سے "ایکس" پلیٹ فارم پر اس حوالے سے معلومات نشر کرنے اور پھر اسے حذف کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔
-
وائٹ ہاؤس: امریکی بحریہ نے تاحال آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو حفاظت فراہم نہیں کی ہے
آبنائے تاحال بند ہے، ایران نے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے
مشرق وسطی -
آبنائے ہرمز میں مال بردار بحری جہاز پر حملہ،عملے کو نکال لیا گیا:برطانوی میری ٹائم اتھارٹی
اتھارٹی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قریب ایک کنٹینر جہاز کو داغے گئے گولے کے ...
بين الاقوامى -
آبنائے ہرمز: جہازوں کا تحفظ کے لیے درپیش چیلنج اور جنگ کا نیا رخ ؟
پینٹاگون کو ان دنوں آبنائے ہرمز میں اپنے جہازوں کے تحفظ کا چیلنج درپیش ہے۔ جس کے ...
بين الاقوامى