اسرائیل نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں نئے حملوں کا ایک سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اسرائیل کے مطابق ان حملوں کا ہدف پاسداران انقلاب کی چیک پوسٹیں بنائی جائیں گی۔ یہ نئے حملے گراؤنڈ پر موجود انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے جارہے ہیں۔ یہ بات اسرائیلی فوج سٹریٹجی سے جڑے امور سے متعلق ذرائع نے بریف کی ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کور کے اہلکار ان چیک پوائنٹس کی نگرانی کررہے ہیں۔ اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق اسرائیل کی کوشش ہے کہ ایرانی ایلیٹ فورسز کو زیادہ سے زیادہ کمزور کیا جائے۔
ان اہداف کا مقصد جنگی مقاصد کو ایرانی تباہی کے حوالے سے آگے بڑھانا ہے۔ تاکہ ایرانی فورسز کی صلاحیت کو نشانہ بنایا جائے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ان حملوں کا مقصد ایرانی حکومت کو اتار پھینکنا ہے۔ اگرچہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اس بارے میں پر یقین نہیں ہیں کہ ایرانی حکومت کب تک گرائی جا سکے گی۔
جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کے ایک اور بیان میں کہا گیا ہے۔ ایرانی فورسز کے چیک پوائنٹس پر بمباری کی گئی۔ ان چیک پوسٹوں میں تہران میں بسیج کی چیک پوسٹیں بھی شامل تھیں۔ اسرائیلی ذرائع نے بغیر نام ظاہر کیے کہا تہران میں تازہ حملے انٹیلی جنس معلومات ملنے کی بنیاد پر کیے ہیں۔