جنوبی کوریا کے وزیرِ خارجہ خصوصی ایلچی ایران بھیجیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جنوبی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ چو ہیون شرقِ اوسط کی صورتِ حال اور دوطرفہ امور پر تبادلۂ خیال کے لیے ایک خصوصی ایلچی ایران بھیجیں گے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے فون پر گفتگو میں چو نے امریکہ-ایران جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا اور آبنائے ہرمز کے ذریعے آزادانہ تجارتی نقل و حرکت کی اہمیت پر زور دیا۔

جنوبی کوریا کی وزارت کے مطابق عراقچی نے چو کے خصوصی ایلچی بھیجنے کے فیصلے کا خیرمقدم اور متعلقہ معاملات پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں